بھٹکل:3/ اگست(ایس او نیوز) مرڈیشور ماولی ۔1، سونارکیری کے مکین ، شری رام سینا کے لیڈر جینت گوندنائک کو ضلع سے 3مہینوں کے لئے تڑی پار کرنے کا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے حکم جاری کیاہے۔
اس سلسلے میں ضلع پولس نے ضلع ڈپٹی کمشنر کے پاس اپنی روداد رکھی تھی ،جس پر حکم جاری کرتے ہوتے جینت نائک کو پولس نے اپنی تحویل میں لے کر یلاپور، ہبلی سرحد پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے دئے گئے حکم کے خلاف جینت نائک ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرنے کے امکانات ہیں۔ اتوار اور پیر کو ریاستی ہائی کورٹ کو چھٹی ہونےکے نتیجےمیں منگل تک انتظار کرنا ہوگا۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ حکم کے مطابق آتاہے تو جینت نائک کو تین ماہ ضلع سےباہر ہی رہنا ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع میں جینت نائک قدم رکھتا ہے توپولس اس کو گرفتا رکرسکتی ہے۔